Sunday , November 29 2020

ایران نے بھی فرانسیسی سفیر کو طلب کر لیا

تہران: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی طرف سے اسلام کے بارے میں متنازعہ بیان جاری کرنے کے بعد مسلم ممالک کی طرف سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو ایران نے بھی تہران میں تعینات فرانسیسی سفیر کو طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ قبل ازیں ترک صدر رجب طیب اردغان اور پاکستانی وزیر اعظم عمران کے ساتھ سعودی عرب نے بھی ماکروں کے بیان پر شدید تنقید کی تھی۔ ریاض حکومت نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اس بارے میں شدید تحفظات رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT