ایم ایل سی انتخابات میں ٹی آر ایس کو جھٹکا

کانگریس کے جیون ریڈی اور کمیونسٹ تائید والے نرسی ریڈی کامیاب
حیدرآباد 26 مارچ ( سیاست نیوز ) ایم ایل سی انتخابات میں برسر اقتدار ٹی آر ایس کو جھٹکا لگا ہے جبکہ ان انتخابات میں کانگریس کے ٹی جیون ریڈی اور کمیونسٹ جماعتوں کی تائید والے اے نرسی ریڈی نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ کانگریس کے جیون ریڈی نے کریمنگر گریجویٹس حلقہ سے کامیابی درج کی جبکہ سی پی آئی ایم کی تائید والے امیدوار نرسی ریڈی نے کریمنگر ٹیچرس حلقہ سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ ایم ایل سی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج کی گئی تھی اور گنتی کیلئے وسیع تر انتظامات کئے گئے تھے ۔ ان انتخابات میں جملہ 89.25 فیصد رائے دہندوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا تھا ۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں ٹی آر ایس کو ارکان اسمبلی کوٹہ میں چار نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT