Thursday , August 22 2019

ایکزٹ پول ایک تماشہ او رحقائق سے بعید ہے۔ ویڈیو

نیوز کلک میں مشہور صحافی ابھیشار شرما نے 19مئی 2019کی شام سے مختلف ٹیلی ویثرن چیانلوں پر پیش کئے جانے والے ایکزٹ پول کا دھجیاں آڑتے ہوئے اس کی حقیقت بیان کی۔

ابھیشار شرما نے ایکزٹ پول کو سٹہ بازاری سے منسلک کرتے ہوئے کہاکہ ماحول کو گرمانے کے من گھڑت ایکزٹ پول پیش کیاجارہا ہے۔

انہو ں نے الیکشن کمیشن کے رویہ پر بھی سوال اٹھایا اور کہاکہ دو ایسی ایجنسیاں بھی ہیں جنھوں نے ایکزٹ پول کیاہے وہ بی جے پی کے لئے کام کرتی ہیں۔

ابھیشا ر شرما نے اپنے اس نیوز کلک پروگرام میں دلتوں کے انگلیوں پر پانچ سو روپئے دے کر ووٹ کا نشان ڈالنا او رگورکھپور کے پولنگ بوتھ سے مسلمانوں کو کھید ڑنے کے واقعات کوبھی مباحثے میں لایا۔

انہوں نے کہاکہ دستوری اداروں پر کنٹرول ہے اور میڈیابھی اپنی آنکھوں پر پٹی باندھا ہوا ہے۔ ویڈیوضرور دیکھیں

https://www.youtube.com/watch?v=ThM0uXacPVI&t=489s

TOPPOPULARRECENT