رائے پور : چھتیس گڑھ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ گزشتہ پندرہ دنوں میں گرفتار ایک آئی اے ایس افسر سمیر وشنوئی سمیت تین لوگوں کو آج یہاں کی ضلعی عدالت نے 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔آئی اے ایس سمیر وشنوئی، تاجر سنیل اگروال اور لکشمی کانت تیواری کو ای ڈی نے آج ضلع عدالت کی خصوصی بنچ میں پیش کیا، جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا۔ ان تینوں کو تحویل میں لینے کے بعد ای ڈی نے تینوں سے بالترتیب آٹھ اور چھ دنوں کے ریمانڈ میں پوچھ گچھ کی اور اس دوران وشنوئی کے دفتر سمیت کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ۔