برٹش ایئرویز کی لندن۔تل ابیب پروازیں اواخر اکتوبر تک معطل

   

لندن: برٹش ایئرویز نے جمعرات کو کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے باعث اس نے رواں ماہ کے آخر تک لندن۔تل ابیب کی سروس معطل کر دی گئی ہے۔کمپنی نے اعلان کیاکہ ہم نے ہفتہ 26 اکتوبر 2024 تک تل ابیب کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا انتظامی فیصلہ کیا ہے۔ ایئر لائن لندن ہیتھرو سے تل ابیب کیلئے روزانہ واپسی کی پرواز چلاتی تھی۔آئرش مسافر بردار ریان ایئر نے بھی جمعرات کو کہا کہ اس نے کم از کم جنوری اور غالباً مارچ کے آخر تک اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کر دیں۔یہ اردن کے دارالحکومت عمان کیلئے بھی اپنی ہفتہ وار چار پروازیں – دو میڈرڈ سے اور دو بلجیم کے شارلیروئے سے – اکتوبر کے آخر تک روک رہی ہے۔سی ای او مائیکل اولیری نے کہاکہ ہم معذرت خواہ ہیں لیکن۔۔ ہم اپنے ہوائی جہاز کے عملے یا مسافروں کے شرقِ اوسط کے اس علاقے میں سفر کرنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر جنگ بندی ہو جائے تو ہم بہت جلد تل ابیب اور عمان کیلئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دیں گے۔ ہم تل ابیب اور اردن دونوں کیلئے واپسی کے بہت خواہشمند ہیں۔
ایران میں مسافر پروازوں کی بحالی