بنگالی اداکارہ کوئل ملک اور اس کے والدین اور شوہر کوویڈ۔19 سے متاثر۔ گھر میں ہی کورنٹائن

,

   

کلکتہ (مغربی بنگال): ممبئی بنگالی اداکارہ ملک کوئل اور اس کے والد معروف اداکار رنجیت ملک اور ان کی اہلیہ اور کوئل کے شوہر نسپال سنگھ کورونا وائرس(کوویڈ۔19) سے مثبت پائے گئے ہیں۔ کوئل ملک نے اپنے ٹوئٹر بلاگ پر یہ اطلاع دی۔ وہ اپنے گھر میں ہی کورنٹائن ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر بلاگ پر لکھا کہ ”بابا، ماں، رانے اور میں کوویڈ۔19 سے مثبت پائے گئے ہیں اور اپنے آپ کو کورنٹائن کرلئے ہیں۔“ رانے ان کے شوہر کی عرفیت ہے۔

اداکارہ کوئل نے 5 مئی کو ہی ایک بچہ کو جنم دیا ہے۔ کوئل ملک بنگالی فلم انڈسٹری کو مشہور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے2003 میں ”ناٹر گرو“ فلم سے اپنی کیرئیر کی شروعات کی تھی۔