حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کرناٹک میں کانگریس حکومت نے بس کرایوں میں 15 فیصد اضافہ کرنے کے بعد بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمٹیڈ بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے میٹرو کے کرایوں میں تقریبا 43 فیصد اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ بی ایم آر سی ایل کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ جب سے میٹرو آپریشنل شروع ہوا ہے کرایوں پر نظر ثانی نہیں کی گئی بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات اور اسٹیشنوں اور ٹرینوں کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے لیے مخصوص کوچس ، بزرگ شہریوں کیلئے خصوصی خدمات کی فراہمی کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے میٹرو کے کرایوں میں اضافے پر زور دیا جارہا ہے ۔ کرناٹک حکومت کی طرح تلنگانہ حکومت بھی ریاست میں خواتین کیلئے مفت بس سفر کی اسکیم کو عمل میں لاچکی ہے ۔ تلنگانہ حکومت بھی بس کرایوں میں اضافہ کرسکتی ہے ۔ بی آر سی ایل کی جانب سے میٹرو کے کرایوں میں اضافہ کرنے کی تجویز کے ساتھ بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ بھی اس کی پیروی کرسکتا ہے ۔ ایچ ایم آر ایل منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا تھا کہ رعایت دینے والی کمپنی ایل اینڈ ٹی کو سالانہ 1300 کروڑ روپئے کا بھاری نقصان ہورہا ہے اور پچھلے کچھ سالوں میں یہ نقصان چھ ہزار کرور روپئے تک جمع ہوا ہے ۔ گزشتہ نومبر میں آڈیٹر جنرل آڈٹ نومبر کے ہفتہ میں خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی نے یہ بھی کہا کہ قرضوں کے بوجھ کی وجہ سے نقصانات اٹھائے گئے ہیں کیوں کہ اس نے بینکوں سے زیادہ سود پر قرض حاصل کیا تھا ۔۔ ش