بھوپال۔ ماموں‘ نانانے چھ سالہ معصوم کی عصمت لوٹی

,

   

کولار میں دو لوگوں نے ایک 6سالہ معصوم کی عصمت لوٹی او رملزمین میں سے ایک ماں کا چچازاد بھائی ہے جبکہ دوسرا معصوم کانانا ہے


بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے کولار میں تین سال کی معصوم بھائی کے سامنے ایک 6سالہ لڑکی کی اس کے نانا اور چچا نے عصمت دری کا گھناؤنا کام کیاہے۔

پولیس کے بمو جب مذکورہ دونوں ملزمین جن کی جمعہ کے روز نابالغ کی عصمت ریزی کے واقعہ میں گرفتار کرلیاگیاہے نے متاثرہ کو 20روپئے دئے اور واقعہ کے متعلق کسی کو بتانے سے گریز کرنے کی دھمکی بھی ی ہے۔چچا اور 3سالہ بھائی کے ساتھ مذکورہ لڑکی مارکٹ گئی تھی۔

مذکورہ ملزمین متاثرہ کی ماہ کا قریبی رشتہ دار اور رشتہ میں ماموں بھی ہے۔ اس کے ماں نے پولیس کو بتایا کہ ایک ہفتہ قبل مذکورہ ملزم اس کے گھر آگیا اور بچوں کو فاسٹ فو ڈ کے لئے لے کر گیاتھا۔

ٹی او ائی میں شائع خبر کے بموجب مذکورہ واقعہ اس وقت جمعرات کے روز نظر میں آیا جب لڑکی کی ماں نے اس برتاؤں میں تبدیلی دیکھی اور واقعہ کے متعلق اس کو با ت کرنے پر راضی کیا۔

پولیس نے کہاکہ ”جمعرات کی رات کئی دنوں سے جس درد سے متاثرہ گذر رہی ہے اس کے متعلق اپنی ماں کو بتایا۔جب ماں نے دیکھا کہ لڑکی اپنے گپڑوں کو دھوتے ہوئے کچھ چھپانے کی کوشش کررہی ہے تو بچی کو ماں نے تمام واقعہ بتانے کا زوردیا“۔

کولار پولیس نے کہاکہ ”متاثر نے اپنی ماں کو بتایا کہ تقریبا اٹھ دن قبل اس کے ماموں اس کو اور اس کے چھوٹی بھائی کو ”سموسا“ دینے کی بات کرتے ہوئے ایک کمرے میں لے گیا۔

اس کا نانا بھی پہلے سے کمرے میں موجود تھا انہوں نے اس کے ساتھ عصمت ریزی کی“۔ پولیس نے کہاکہ ”متاثرہ سے خون بہنے کو محسوس کرتے ہوئے وہ (دونوں ملزمین)سموسا اور 20روپئے دے کر اس کو چھوڑ کر چلے گئے۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی استفسار کیاکہ وہ کسی سے کچھ نہ کہے۔ مذکورہ متاثرہ اپنے والدین سے انکشاف میں خوف زدہ تھے اور تمام باتیں پوشید رکھے ہوئے تھی“۔

دونوں ملزمین لیبر پیشہ اور شراب کے عادی ہیں۔ وہیں نانا کی عمر50 سال ہے تو ماموں کی عمر38سال کے قریب ہے۔

واقعہ کے پیش نظر متاثرہ کے والدین جمعرات کے رات پولیس سے رجوع ہوئے اور ائی پی سی کی اور پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا