تلگو اداکارہ ناگا جھانسی کی موت کا معاملہ ، پولیس نے اس کے عاشق کو گرفتار کرلیا ۔ 

حیدرآباد: تلگو کے چھوٹے پردہ کی اداکار ہ ناگا جھانسی کی مشتبہ موت کے معاملہ میں پولیس نے اس کے عاشق سوریہ تیجا کو گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ اے سی پی پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن مسٹر وجئے کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداکارہ ناگا کی مو ت کے واقع ہونے کے دن سوریہ تیجا سے فون پر بات کی تھی ۔ لیکن جب میں ناگا سوریہ سے بات کرناچاہ رہی تھی تو سوریہ کا موبائل سوئچ آف آرہا تھا ۔

ناگا جھانسی او رسوریہ تیجا پچھلے ایک سال سے دامن محبت میں گرفتار تھے ۔ ناگا جھانسی کی ماں نے دعویٰ کیاکہ ناگا نے سوریہ کو ۱۰ ؍ لاکھ روپے کا سونا دیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناگا نے اس کے علاوہ مزید جیولری دی تھی کہ تا کہ وہ اس سے شادی کرے ۔ ناگا جھانسی کی ماں نے دعوی کیا کہ سوریہ کی جانب سے شادی کے وعدہ خلافی کرنے پر ناگا جھانسی نے یہ اقدام کیا ہوگا ۔

اے سی پی مسٹر وجئے کمار نے مزید بتایا کہ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ناگا نے سوریہ کچھ دن قبل ہی ایک موٹر بائک تحفہ میں دی تھی جس کی قیمت ایک لاکھ تیس ہزار بتائی گئی ۔ تحقیقات کے دوران سوریہ تیجا نے بتایا کہ ناگا کے خاندان والوں کی طرف سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ رہنے کیلئے ایک مکان بنوالے اسی لئے میں نے ان تمام زیورات کو رہن پر رکھوادیا ۔ واضح رہے کہ ۲۱؍ سالہ ایکٹریس ناگا جھانسی نے حیدرآباد میں سری نگر علاقہ میں واقع اس کے اپارٹمنٹ میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی ۔ پولیس کو اس کے عاشق سوریہ تیجہ پر شک ہے ۔پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT