ثانیہ مرزا نے 22 کیلو وزن کم کرلیا

حیدرآباد ۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے رواں سال اگست میں ٹینس کورٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے رواں سال اگست میں واپسی کا اعلان کردیاہے، وہ یوایس اوپن ٹینس سے دو ہفتے قبل مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد ان کا وزن کافی بڑھ گیا تھا، تاہم ایک برس پہلے والی فٹنس حاصل کرنے کیلیے وہ روزانہ چار سے پانچ گھنٹے ٹریننگ کررہی ہیں۔ 32 سالہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ اگست میں یوایس اوپن سے دو ہفتے قبل ٹینس کورٹ میں واپس آئیں گی جبکہ انہوں نے تین ماہ میں 22 کلو وزن بھی کم کرلیا ہے۔ ثانیہ مرزا اپنی فٹنس کی بحالی کیلئے روزانہ 5 گھنٹے جم میں سرگرم رہتی ہیں اور بیٹے اذہان کی پیدائش کے بعد سے اب تک اپنا 22کلو گرام وزن کم کرلیاہے۔ ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اپنے طور پر سخت محنت کرتے ہوئے وزن کام کیا ہے ، اب آسٹریلیائی ٹرینر رابرٹ بالارڈ کی نگرانی میں فٹنس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، اگست میں ٹینس کورٹ میں واپس اترکر یو ایس اوپن کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔

TOPPOPULARRECENT