جعلی نوٹ رکھنے والاشخص گرفتار

   

بھونیشور: اڑیسہ کرائم برانچ کا خصوصی دستے نے ہندوستانی جعلی نوٹ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ایس ٹی ایف کے ایک ایجنٹ نے جمعرات کو کالا ہانڈی ضلع کے کینگاؤ پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے ٹیٹلاگڑھ بس اسٹینڈ کے قریب کانٹا مل کے رہنے والے 50سالہ لنگراج بہرا کو گرفتار کیا۔اس کے پاس 31لاکھ روپے سے زیادہ کے ہندوستانی جعلی نوٹ اور دیگر قابل اعتراض چیزوں کو برآمد کیا گیا۔ضبط کئے گئے جعلی نوٹ کوریزرو بینک نوٹ مدرا پرائیویٹ لمیٹیڈ، مغربی بنگال جانچ کے لئے بھیجا جائیگا۔