سرینگر: مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے اشارہ دیا ہیکہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (افسپا) ہٹانے پر غور کررہی ہے ۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اس کا خیر مقدم کیا تاہم خدشہ ظاہر کیا کہ لداخ کے لوگوں کی طرح کشمیریوں کو بھی الیکشن کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا دھوکہ نہ دیا جائے۔