جنتر منتر کا سیزن 2 جلدہوگا :سی جے پی

,

   

نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی و صدر ابھیجیت دیپکے نے ایک اور ملک گیر تحریک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘جنتر منتر سیزن-2’ جلد ہی شروع ہونے والا ہے ۔مسٹر دیپکے نے یہاں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “آپ میں سے کئی لوگ انسٹاگرام پر پوچھ رہے تھے کہ جنتر منتر کا سیزن-2 کب شروع ہوگا۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ دوسرا سیزن جلد ہی شروع ہونے والا ہے ۔سی جے پی کے شریک کنوینر آشوتوش رنکا نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ‘اسکول ٹھیک کرو’ ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کی۔ قابلِ ذکر ہے کہ سی جے پی نے دیہی ہندستان میں سرکاری اسکولوں کی عمارتوں اور بنیادی ضرورتوں کی جانچ اور بہتری کیلئے شہریوں کی قیادت میں ملک گیر مہم کا اعلان کیا تھا۔i/y