جگتیال میں شادی مبارک چیکس کی تقسیم

   

جگتیال۔ 13 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ایم ایل اے ڈاکٹر سنجے کمار نے آج پارٹی آفس جگتیال میں شادی مبارک کلیانہ لکشمی کے 20 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔اور جگتیال ٹاؤن اور اربن رورل منڈل کے 61 لوگوں کو سی ایم ریلیف فنڈ کے تحت 15 لاکھ 70 ہزار کی منظور کردہ چیکس بھی تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہا کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے تحت 89 بچیوں کو 89 لاکھ روپے کی منظوری عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر سرپنچ، نائب سرپنچ، ٹاؤن اور منڈل قائدین، ریونیو افسران اور دیگر نے شرکت کی۔