حزب اللہ کا راکٹ حملہ ‘ 2 اسرائیلی ہلاک‘ متعدد زخمی

,

   

اسرائیل میں چاقو کے حملوں میں 6 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

بیروت: حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے اسرائیلی سرزمین پر راکٹس داغے جس کے نتیجے میں میاں بیوی ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے کریات شمونہ اور سرحدی علاقوں پر یکے بعد دیگرے راکٹس داغے جن میں سے ایک راکٹ ایک گھر پر لگا جس میں آگ بھڑک اْٹھی۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کریات شمونہ میں ہونے والے میزائل حملے میں میاں بیوی ہلاک ہوگئے جو اپنے کتوں کے ساتھ گھر کے لان میں چہل قدمی کر رہے تھے۔تاہم حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ زیادہ تر خالی کیے گئے سرحدی شہر میں اسرائیلی دشمن افواج کے اجتماع کو نشانہ بنایا ۔اسرائیل کی فائر اینڈ ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں میں شہر کی کئی عمارتوں میں آگ لگنا شروع ہو گئی۔ پانچ ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔حزب اللہ کے ان حملوں میں 10 سے زائد اسرائیلی زخمی بھی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ دوسری طرف اسرائیل میں چاقو حملوں میں 6 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ میڈیا نے بتا یا کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ان کے ہاتھ میں چاقو کے ساتھ ساتھ کلہاڑی بھی تھی۔یہ واقعہاسرائیل کے شہر حدیرا میں پیش آیا۔ عرب میڈیا کے مطابق چاقو حملے حدیرا شہر کے 4 مختلف مقامات پر ہوئے جن میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے بتایاکہ واقعے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ 2افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہیکہ انہوں نے حملہ آوروں پر قابو پالیا گیاہے۔