حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور حضرت امام حسنؓ کا مکالمہ

   

حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہہ اورحضرت امام حسنؓ کے ایک دلچسپ اورمعارف سے بھرپورمکالمہ کا امام اصفہانی ؒ نے حلیۃ الاولیاء میں ذکر کیا ہے،جس میں حضرت علیؓ کے سوالات کا حضرت حسنؓ نے جواب دیا ہے :
حضرت علیؓ : راہ راست کیا ہے؟ حضرت حسنؓ : برائی کو بھلائی کے ذریعہ دورکرنا۔
حضرت علیؓ : شرافت کیا ہے؟
حضرت حسنؓ: خاندان کوجوڑکررکھنااورناپسندیدہ حالات کو برداشت کرنا ۔
حضرت علیؓ : سخاوت کیا ہے؟
حضرت حسنؓ : فراخی اورتنگ دستی دونوں حالتوں میں خرچ کرنا۔
حضرت علیؓ : کمینگی کیا ہے؟ حضرت حسنؓ : مال کو بچانے کے لئے عزت گنوابیٹھنا۔
حضرت علیؓ : بزدلی کیا ہے؟
حضرت حسنؓ : دوست کو بہادری دکھانا اوردشمن سے ڈرتے رہنا۔
حضرت علیؓ : مالداری کیا ہے؟
حضرت حسنؓ : اللہ تعالیٰ کی تقسیم پر راضی رہنا،خواہ مال تھوڑا ہی کیوں نہ ہو۔