حیدرآباد ، دنیا کا سب سے زیادہ حرکیاتی شہر

,

   

سماجی ، معاشی اور تجارت رئیل اسٹیٹ میں سرفہرست ، بنگلور کو دوسرا مقام
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حیدرآباد دنیا کا سب زیادہ حرکیاتی شہر بن گیا ہے ۔ دنیا بھر میں حیدرآباد کو معاشی ، سماجی اور تجارتی رئیل اسٹیٹ میں بہترین کارکردگی پر ملک میں سرفہرست قرار دیا گیا ۔ گلوبل پراپرٹی کنسلٹنٹ جے ایل ایل انڈیا نے یہ بات بتائی ۔ اس سال کے رینکنگ میں 20 ممالک میں ہندوستان کے 7 شہروں کو شامل کیا گیا ہے ۔ ہندوستان میں معاشی کساد بازاری کے باوجود ملک کے کئی شہر اس فہرست میں شامل ہیں ۔ حیدرآباد کو اول مقام ملا ہے ۔ بنگلور دوسرے نمبر پر ہے۔ جب کہ دنیا بھر سے 130 شہروں کی فہرست میں چینائی کو پانچواں اور دہلی کو چھٹا مقام ملا ہے ۔ پونے ، کولکتہ ، ممبئی کو علی الترتیب 12 واں ،16 واں اور 20 واں 20 واں مقام ہے ۔ جے ایل ایل کے ’ سٹی مومنٹم انڈکس ‘ کے مطابق حیدرآباد نے کئی شعبوں میں ترقی کی ہے ۔ خاص کر سماجی معاشی اور تجارتی پراپرٹی میٹرکس میں اس کو ساری دنیا کا سب سے زیادہ حرکیاتی شہر قرار دیا گیا ہے ۔ یہاں کا جی ڈی پی بھی بڑھا ہے ۔ ریٹیل سیل اور ایرپورٹ پاسنجر س کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ گذشتہ سال بنگلورو کو اول درجہ کا مقام حاصل تھا جب کہ حیدرآباد دوسرے نمبر پر تھا ۔ جنوبی ہند کے شہروں میں رئیل اسٹیٹ کی تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ سال 2019 میں حیدرآباد نے غیر معمولی پیشرفت کی ہے ۔ ریاستی حکومت نے تجارتی دوستانہ پالیسیوں پر زیادہ توجہ دی ۔ اعلیٰ درجہ کے انفراسٹرکچر کی فراہمی کے ساتھ قابل اور ماہر افراد کی دستیابی نے بھی حیدرآباد کو دنیا کے بڑے شہروں کے مسابقت میں آگے کھڑا کردیا ہے ۔۔