حیدرآباد: بقر عید کے دن آئے بیوی کے قتل کے واقعہ کا مجرم گرفتار

,

   

حیدرآباد: گولکنڈہ موتی دروازہ علاقہ میں بقر عید کے دن پیش آئے بیوی کے قتل کے معاملہ کا اصل سرغنہ قاتل شوہرمحمد بشیر احمد کو گرفتارکرکے اسے عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ اسٹنٹ کمشنر آف پولیس اے سی پی آصف نگر نے بتایا کہ ملزم نے25سال قبل فہیم النساء نامی ایک عورت سے شادی کی تھی اور انہیں 6بچے ہیں۔ بعد ازاں ملزم بشیر احمد نے 15سال قبل فہیم النساء کی بہن سمیرہ بیگم سے شادی کی اور انہیں 4بچے ہیں۔

2016ء میں سمیرہ بیگم سے خلع لے لیا او رملزم نے اسے قبول بھی کرلیا۔ حال ہی میں ملزم او راس کے والد نے خاتون سے مزید جہیز کا مطالبہ کیا جس پر مقتولہ کے والدین نے 5لاکھ روپے نقد رقم ادا کئے۔ تاہم ملزم نے مزید پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے لگا۔ او ر دھمکیاں دینے لگا کہ اگر وہ پانچ لاکھ روپے نہیں میں ناکام ہوتے ہیں تو اس کی بیٹی کو جان سے ماردے گا۔

اور 12/اگست بقرعید کے دن صبح کی اولین ساعتوں میں ملزم نے سمیرہ بیگم پرکلہاڑی سے اس وقت حملہ کردیاجب وہ سورہی تھی۔ اس حملہ میں سمیرہ کی موت واقع ہوگئی۔بعد ازاں ملزم نے گھر کو باہر سے مقفل کر کے فرار ہوگیا تھا جسے پولیس نے کل گرفتار کرلیا او روہ کلہاڑی بھی ضبط کرلی۔