کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟‘ مودی اورشاہ سے پرینکا گاندھی کا سوال
نئی دہلی ۔4؍اکتوبر( ایجنسیز )کانگریس کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کیخلاف احتجاج کے دوران خاتون صحافیوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے جنسی استحصال کے معاملے پر وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو گھیرتے ہوئے کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ اگر خواتین کے ساتھ ایسا برتاؤ غلط ہے تو حکومت نے اب تک اس معاملے کا نوٹس کیوں نہیں لیا۔پرینکا گاندھی نے اتوار کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 3 اکتوبر کو جنتَر منتر پر احتجاج کی کوریج کرنے والی خاتون صحافیوں نے پولیس اہلکاروں پر جنسی استحصال کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ درجنوں صحافیوں کی جانب سے احتجاج اور شکایات کے باوجود نہ تو ایف آئی آر درج کی گئی اور نہ ہی کوئی ٹھوس کارروائی سامنے آئی۔کانگریس رہنما نے کہا کہ پْرامن احتجاج کرنے والی پرینکا گاندھی نے کہا کہ کالج کی طالبات سے لیکر صحافیوں تک، خواتین مختلف مقامات پر عدم تحفظ کا سامنا کر رہی ہیں۔ ان شکایات کے بعد نئی دہلی ضلع پولیس نے معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کیلئے شکایات کرائم برانچ کو بھیج دی ہیں۔ان خاتون صحافیوں میں سے ایک نے الزام لگایا تھا کہ ایک اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس نے اس کے ساتھ جنسی استحصال کیا۔کرائم برانچ الزامات کی جانچ کرے گی اور شکایت کنندگان سمیت معاملے سے وابستہ دیگر افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔ پریس کونسل آف انڈیا نے احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ پولیس کے رویے پر حیرت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کونسل نے دہلی پولیس سے شکایات پر فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔