دوسرا ٹسٹ: رضوان کی شاندار سنچری، جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے مزید 243 رنز درکار

   


پاکستان نے دوسرے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں نائب کپتان محمد رضوان کی شان دار سنچری کی بدولت 298 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کو میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لیے 370 رنز کا ہدف دیا اور مہمان ٹیم نے ایک وکٹ پر 127 رنز بنا لیے۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹسٹ کے چوتھے روز کے کھیل کا اختتام ہوا تو جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے مزید 243 رنز درکار تھے اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے ایک مشکل ہدف کاتعاقب شروع کیا تو میکرم اور ڈین ایلگر نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 33 رنز بنائے۔پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 17 پر کھیلنے والے تجربہ کار ایلگر کی وکٹ حاصل کی جو مختصر اننگز میں 4 چوکے لگا چکے تھے۔میکرم اور وین ڈرڈوسن نے دوسری وکٹ میں پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری رکھی اور دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دی۔اس دوران میکرم نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اورپاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔چوتھے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 127 رنز بنائے لیے تھے اور جیت کے لیے مزید 243 رنز درکار ہیں۔میکرم 59 اور ڈوسن 48 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔قبل ازیں قومی ٹیم نے پہلی اننگز کے 71 رنز کی برتری کی مدد سے دوسری اننگز میں محمد رضوان کی شان دار سنچری کے باعث 298 رنز بنائے اور مجموعی برتری 370 رنز کرکے جنوبی افریقی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کے لیے ایک مشکل ہدف دے دیا۔دوسرے ٹسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں 129 رنز 6 کھلاڑی ا?ؤٹ پر کھیل کا ا?غاز کیا تو حسن علی زیادہ دیر تک دوسرے اینڈ پر موجود محمد رضوان کا ساتھ نہ دے سکے اور 143 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔