دہلی سے لندن۔ دنیا کے سب سے بڑے بس سفر کا اعلان

,

   

نئی دہلی۔ہندوستان سے لندن کے سفر کے لئے لوگ ہوائی سفر یاپھر شاذ ونادر ہی آبی گذر گاہ پر اکتفا کرتے ہیں۔ تاہم وہ کبھی دہلی سے لندن کے سفر کے لئے بس کا سفر تصور بھی نہیں کرتے ہیں

بس سے لندن
ہندوستان کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک ٹروایل کمپنی جس کا نام اڈونچر اور لاینڈ نے دہلی سے لندن تک کے لئے بس کے سفر کا اعلان کیاہے۔

مذکورہ کمپنی نے سفر کے لئے ”لندن سے بس“ نام رکھا ہے۔

دنیا کا سب سے طویل یہ سفر ہوگا۔

یہ بس میانمار‘ تھائی لینڈ‘ لاؤس‘ چین‘ کیاقازستان‘ ازبکستان‘ کازقستان‘ روس‘ لاتویا‘ لیتھونیا‘ پولینڈ‘ چیک ریپبلک‘ جرمنی‘ نیدر لینڈس‘ بلجیم‘ اور فرانس سے ہوکر گذرے گی۔

مذکورہ سفر کا آغاز2021مئی سے ہوگا۔

سفر
ٹرولنگ کمپنی کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ کے بموجب 70دنوں میں یہ بس 20,000کیلو میٹر کا سفر طئے کرے گی۔

سفر کے خواہش مند حضرات کمپنی کی ویب سائیڈ پر ربط کرسکتے ہیں۔

سوشیل میڈیا پر پوسٹ وائیرل ہونے کے بعد نٹیزن نے اپنا ردعمل پیش کرنا شروع کیا۔

ایک نے لکھا کہ”مزے دار تفصیلات ارسال کریں“۔ ایک اور نے لکھا کہ”میں شدید طور پر حیران ہوں“۔