دہلی نے دبایا بٹن، کرنٹ لگا شاہ۔مودی کو

,

   

٭ حالیہ دہلی اسمبلی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران مرکزی وزیر داخلہ اور سابق صدر بی جے پی امیت شاہ نے شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف جاری احتجاج کے مدنظر متنازعہ ریمارک کیا تھا ۔ انہوںنے ووٹروں سے اپیل کی کہ
EVM
کا بٹن اتنی زور دے دبائیں کہ کرنٹ شاہین باغ میں محسوس ہو۔ تاہم ، انتخابی نتائج نے بی جے پی کے ہوش اڑادیئے۔ اروند کجریوال نے شاندار مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار پر واپسی کی ہے۔ کولکتہ کے روزنامہ دی ٹیلیگراف نے دہلی کے نتائج پر امیت شاہ کے کرنٹ والے ریمارک کو نمایاں کیا ہے۔ اخبار ن ے لکھا کہ دہلی والوں نے نفرت کی سیاست کو کراری شکست دی۔ دہلی نے ای وی ایم بٹن دبایا، اتنا زور سے کہ کرنٹ نے شاہین باغ کو نہیں بلکہ شاہ ۔ مودی کی حالت بگاڑدی۔