12 فروری تک اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب
حیدرآباد۔/28 جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے ریاست کی10 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس کے تقررات کا عمل شروع کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ تلنگانہ کی 10 یونیورسٹیز میں 3 یونیورسٹیزکے وائس چانسلرس کی جائیدادیں مخلوعہ ہیں جبکہ 7 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس کی میعاد مارچ میں ختم ہوگی۔ حکومت نے تمام 10 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس کے عہدوں کیلئے اہل امیدواروں سے درخواست طلب کی ہیں۔ پرنسپل سکریٹری اعلیٰ تعلیم نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے 12 فروری شام 5 بجے تک درخواستیں آن لائن داخل کرنے کی خواہش کی ہے۔ درخواست گذاروں کو اہلیت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے سرکاری ویب سائیٹ www.tsche.ac.in کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ درخواستیں بائیو ڈاٹا تفصیلات اور مقررہ فارمیٹ میں دستاویزی ثبوت کے ساتھ 12فروری شام 5 بجے تک رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعہ پرنسپل سکریٹری ہائیر ایجوکیشن، روم نمبر 7 ، فرسٹ فلور، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ سکریٹریٹ حیدرآباد500022 پر روانہ کی جائیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 040-23454287 اور23454297 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔ 1