Monday , October 21 2019

زائیرہ کی پرینکا کے ساتھ تصویر نے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے نوجوان ادکارہ کے خلاف تنقید کا سبب بنی

دنگل سے مشہور ہوئی اداکارہ زائیرہ وسیم جس نے حال ہی میں بالی ووڈ کو خیرآباد کردیا‘ کو نٹیزنس کی جانب سے اب تنقید کا سامنا اس قیاس پر کرنا پڑرہا ہے کہ وہ ٹورنٹو فلم فیسٹول میں ’دی اسکائی از پینک‘ کے پریمئر میں شرکت کررہی ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ پرینکا چوپڑا کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ وہ فلم فیسٹول میں شرکت کرررہی ہے اور ساتھ میں زائیرہ کے علاوہ دیگر کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے پر اٹھارہ سالہ اداکارہ کو لے کر کمنڈ باکس بے شمار سوالا ت سے بھر گیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے مذکورہ نوجوان ادکارہ کے خلاف تبرہ کرتے ہوئے لکھا کہ”یہ دنگل گرل اور اس نے نہیں کہاتھاکہ وہ فلمیں چھوڑ رہی ہیں“۔

مذکورہ اداکارہ جس نے اداکاری یہ کہتے ہوئے چھوڑ دی کہ ان کا مذہب یہ حائل ہورہا ہے اور انہیں کافی تنقیدوں کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم نٹیزنس ان سے استفسار کررہے ہیں ”زائیرہ وسیم اس تصویر میں آپ کے مذہبی عقائد سے سمجھوتا نہیں کیاگیاہے؟ نوٹنکی“

اور ایک صارف نے ’سکریٹ سوپر اسٹار‘ کی اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ صنعت چھوڑنے کے بعد اس کی اس سے وابستگی برقرار ہے

ایک او رٹوئٹر صارف نے زائرہ وسیم کی تصویر میں موجودگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مذکورہ ”ڈبلیو“‘ یہاں پر کیاکررہی ہے‘

میں تو سمجھا کہ وہ ایک معلمہ بن گئی ہے یا پھر کچھ اس طرح۔

حالانکہ مذکورہ نوجوان اداکارہ کے اداکاری چھوڑنے کے فیصلے کو بہت سارے لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایاتھا مگر انہوں نے جون میں کہاتھا کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT