Sunday , May 31 2020

سعودی ارب پتی صالح عبداللہ کا انتقال

ریاض۔ /19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی ارب پتی اور مشہور تاجر صالح عبداللہ کامل جنہوں نے سعودی عرب میں بینکنگ اور ریئیل اسٹیٹ کاروبار کے ذریعہ ایک بڑا بزنس امپائر کھڑا کیا ہے ، کا آج 79 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ عبداللہ صالح کے قریبی رشتہ داروں نے اے پی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صالح عبداللہ جدہ میں واقع سمیر عباس ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا جہاں انہیں قلب پر حملہ کے بعد آج علی الصبح داخل کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ عبداللہ صالح نے 1960 ء کی دہائی میں اپنی بزنس کا آغاز کیا تھا ۔ یہ وہی وقت تھا جب سعودی حکمراں تیل کے ذخائر ملنا شروع ہوئے تھے اور وہ علاقہ خطہ میں سڑکیں اور شاہراہیں کی تعمیر شروع کی تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT