Wednesday , February 26 2020

سعودی عرب میں غیر اخلاقی لباس پہننے پر گرفتاریوں میں اضافہ

ریاض۔12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عر ب میں ایک جانب خواتین کی آزادی کے نام پر انہیں کئی ایک شعبوں میں وہ اجازت اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں جوکہ ما ضی میں نہیں تھیں لیکن اس کا اب دوسرا منفی پہلو یہ ہورہا ہے کہ غیرمہذب لباس میں ہونے والی گرفتاریوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔غیر اخلاقی لباس اور سرگرمیوں میں ایک ماہ کے دوران 222 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔پولیس نے غیر اخلاقی لباس اور سرگرمیوں پر ایک مہینے کے اندر 222 افراد گرفتارکیا ہے جن میں 96 خواتین بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ یہ اعدادوشمار ایک ماہ کے ہیں۔ عوامی مقامات پر غیر اخلاقی لباس میں گھومنے والی لڑکیوں اور لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب کے تمام شہروں خصوصاً دارالحکومت ریاض، جدہ، دمام ، الخبر اور تبوک وغیرہ میں سماجی تہذیب اور ملکی اقدار و روایات کی پابندی سختی سے کروائی جارہی ہے۔ ماضی میں یہ کام ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر (بھلائی کی تلقین اور برائی سے روکنے والا ادارہ) انجام دیا کرتا تھا۔ نئے نظام کے تحت یہ کام پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT