سعودی عرب میں 10 ڈسمبر کو جی سی سی اجلاس

   

ریاض، 2 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب 10 دسمبر کو دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی میزبانی کرے گا۔مقامی میڈیا نے اتوار کو اس کی اطلاع دی۔ جی سی سی کے جنرل سکریٹری عبد اللطیف الزیانی نے اعلان کیا کہ خلیجی ممالک کے رہنما ریاض میں 40 واں اجلاس کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس کی صدارت سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل السعود کریں گے ۔سربراہی اجلاس سے قبل وزارتی تیاری کی میٹنگ 9 دسمبر کو ریاض میں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے رہنما سیاست، دفاع، سلامتی میں تعاون اور انضمام کو مضبوط کرنے اور علاقائی اور بین الاقوامی پالیسیوں کا جائزہ لینے جیسے موضوعات پر گفتگو کریں گے ۔