سنگاریڈی جامع مسجد میں 26 اگست کو زیارت آثارِ مبارک

   

سنگاریڈی 23 اگست( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی جامع مسجد کمیٹی کے زیرِ اہتمام 12 ربیع الاول 26 اگست بروز چہارشنبہ کو حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کے آثارِ مبارک کی زیارت کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔کمیٹی کے مطابق ریلی کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ظہر کے وقت مرد حضرات کے لیے آثارِ مبارک کی زیارت کا انتظام رہے گا، جبکہ خواتین کے لیے جامع مسجد کے روبرو خصوصی پردے کا انتظام کیا گیا ہے۔ خواتین شام 3:30 بجے سے 5 بجے تک آثارِ مبارک کی زیارت کر سکیں گی۔ ریلی کے جامع مسجد پہنچنے پر شرکاء کیلئے بھی آثارِ مبارک اور تبرک کی زیارت کا خصوصی انتظام رہے گا۔جامع مسجد کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس بابرکت موقع سے استفادہ کریں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔کمیٹی کے ذمہ داران نے بتایا کہ ڈاکٹر غوث صاحب کی ہدایات کے مطابق، جو عمرہ کی ادائیگی کے لیے تشریف لے گئے ہیں، تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔