مراد آباد: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت مراد آباد چار روزہ دورہ پر ہیں۔
وہ بدھ کی شام یہاں پہنچے ہیں اور اگلے چار دنوں میں اس علاقے میں آر ایس ایس کے کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔
میرٹھ برج اور اتراکھنڈ ریجن سے تعلق رکھنے والے سینئر عہدیداران بھی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
مراد آباد آر ایس ایس کے ترجمان پون جین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب موہن بھاگوت آر ایس ایس کے سربراہ کی حیثیت سے مراد آباد کا دورہ کررہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ تمام ریاستوں میں سنگھ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے مختلف اجلاس کریں گے۔