گرفتاری سے بچنے کے لئے دائر کردہ عبوری ضمانت کی درخواست کو مذکورہ جج نے نظر انداز کردیاہے
کوچی۔قونصل متحدہ عرب امارات کی ایک سابق خاتون ملازمہ جس پر سفارتی سامان میں سونے کی تسکری کا شبہ ہے‘ ے خلاف کیرالا ہائی کورٹ نے یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیاہے
سوپنا سریش کو مفروربتائی جارہی ہے کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این ائی اے)نے کہاکہ ان کا سابق میں مجرمانہ ریکارڈ ہے اور حالیہ دنوں میں کسٹمس عہدیداروں کی جانب سے ضبط شدہ سونے کی تسکری کے لئے سفارتی پیپرس کے انتظام میں وہ ”ملوث“ تھیں۔
حالیہ دنوں میں ترویننتھاپورم ائیرپورٹ پر ضبط شدہ سونے کی تحقیقات کررہے این ائی اے ٹیم کے وکیل نے کہاکہ مذکورہ عورت کی تحویلی تفیتش ناگزیر ہے۔ سنوائی کے بعد جسٹس اشوک مینن نے اگلے منگل کے روزز تک سریش کی اس درخواست پر سنوائی کو ملتوی کردیاہے۔۔