نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے ۔ سکسینہ نے دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان سے ریاست میں پرالی جلانے پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی۔مسٹرسکسینہ نے مسٹربھگونت مان کولکھے مکتوب کو آج ٹویٹر پرشیئر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا، ”میں آپ کی توجہ اس درد اور تکلیف کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں جس کا سامنا دہلی کے لوگ بغیر کسی قصور کے کر رہے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ پنجاب میں پرالی جلانے پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔