سیفی ٔ میں مہوتسو اور مظفر نگر فساد متاثرین دم توڑ رہے تھے

   

پرتاپ گڑھ ۔ سماج وادی پارٹی کے زیر اقتدار مظفر نگر میں ہوئے فساد میں تقریبا پچاس ہزار مسلمان متاثر ہوئے ،جو سخت سردی کے مابین چادر کے ٹینٹ میں رہ رہے تھے ،حکومت نے فساد متاثرین کی کوئی امداد نہیں کی ،سردی سے چھوٹے چھوٹے بچے دم توڑ رہے تھے ،سماج وادی پارٹی کی حکومت سیفئی مہوتسو میں کروڑوں روپیہ خرچ کر برہنہ رقص کا اہتمام کر لطف اٹھا رہی تھی ،مگر فساد متاثرین کو پھوٹی کوڑی نہیں دی ۔یہ انتخاب امتحان کی گھڑی ہے ،جس میں عوام خصوصی طور سے مسلمانوں کو صحیح فیصلہ لینے کی وقت کی اہم ضرورت ہے ،کہ وہ اپنی قیادت کو اولیت پر ترجیح دے کر سنیکت مورچہ کے امیدوار ڈاکٹر بی ایل ورما کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن یہاں شہر پنچایت کٹرہ میدنی گنج و شہر کے بیگم وارڈ چوراہے پر منعقد انتخابی عوامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔