محبو ب نگر۔ 15مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سیوا میکس محبوب نگر برانچ نئی جہتوں کیساتھ آگے بڑھتا ہوا، سماج میں معاشی استحکام کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔2016 سے شہر محبوب نگر میں چھوٹے کاروباری تاجر حضرات کو بلاسودی قرض کی اجرائی کرتا ہے۔تمام ممبران جنکی تعداد تقریباً چار ہزار ہوچکی ہے اپنی معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اقبال ممتاز ، سی۔ ای۔او۔ ثروت ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاونڈیشن(SRDF) نے سیوا میکس محبوبنگر برانچ پر منعقدہ نشست سیاظہار خیال کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا ذکر کیا۔جو بروز جمعرات سہ پہر منعقد تھی۔ شیخ شجاعت علی ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ سیوا میکس محبوب نگر نے بتا یا کہ گزشتہ سال محبوبنگر و نارائن پیٹ برانچس کے ذمہ داران اور اسٹاف کی کوششوں سے تین کروڑ پچاس لاکھ کا بلاسودی قرض 560 ضرورت مندوں کے لئے جاری کیا گیا۔جو ایک غیر معمولی اقدام ہے۔اس موقع پر عبدالقیوم برانچ پریسیڈنٹ نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ہیڈ آفس کے ذمہ داران و آڈیٹر اللہ بخش، غوٹ، بی یم سی ممبران ودوداللہ بیگ، عبدالقوی اورمنیجر عبدالقادر و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔