Saturday , December 7 2019

ضلع وقار آباد کے 3 ارکان اسمبلی کو ہائی کورٹ کی نوٹس

تانڈور ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ضلع وقار آباد کے 3 ارکان اسمبلی کو ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کی ہے ۔ یہ تینوں برسر اقتدار ٹی آر ایس پارٹی کے ہیں ۔ پرگی کے رکن اسمبلی مہیش ریڈی ، کورنگل کے ایم ایل اے نریندر ریڈی ، وقار آباد کے رکن اسمبلی ڈاکٹر آنند نے اپنے مخالف کانگریس امیدواروں کو شکست دی تھی ۔ گذشتہ سال دسمبر میں منعقد ہوئے اسمبلی انتخابات میں شکست خوردہ کانگریس پارٹی کے امیدوار جی پرساد کمار ( وقار آباد ) ، شری رام موہن ریڈی ، شری ریونت ریڈی ( کوڑنگل ) ، نے ہائی کورٹ میں درخواست دی کہ ان انتخابات میں شفافیت نہیں برتی گئی ۔ ہائی کورٹ نے چار ہفتوں میں جواب داخل کرنے کہا ۔ یہ تینوں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار کانگریس امیدواروں کو شکست دے کر ریاستی اسمبلی میں داخل ہوگئے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT