محبوب نگر میں چیف منسٹر امدادی چیکس کی تقسیم، رکن اسمبلی کا خطاب
محبوب نگر ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام میں صحت کی برقراری ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے کیا۔ وہ اپنے کیمپ آفس میں مستحقین 76 میں چیف منسٹرس ریلیف فنڈ کے چیکس حوالے کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ غریب لوگ جو معیاری علاج کے بارے میں فکرمند رہتے تھے حکومت نے ان کو کارپوریٹ سطح کا علاج فراہم کرنے کے اقدامات کئے ہیں۔ آروگیہ شری کے تحت علاج کی حد کو 10 لاکھ تا اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم سے پہلے کی حکومت جس نے ریاست کو 8 لاکھ کروڑ قرض تلے دبا دیا تھا اس کے باوجود ہماری حکومت ریاست کے غرباء کے لئے مشکل حالات میں بھی6 ضمانتوں پر عمل کرکے دکھا رہی ہے۔ انہوں نے ضمانتوں کا تفصیلی تذکرہ کیا۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین آنند گوڑ، ایم نرسمہا ریڈی، لکشمن یادو، سدھاکر ریڈی، فیاض، گووند یادو، پوٹن پلی موہن ریڈی، سرینواس یادو، سدھاکر ریڈی، نرسمہا ریڈی، راشد خان، امجد، پاشا، سید محسن، کرشنا و دیگر موجود تھے۔