عید الاضحی پر ملک کے عوام کو یوگی کی مبارکباد

   

لکھنٔو: چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے عید الاضحی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات دیتے ہوئے سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرتے ہوئے گھروں پر ہی عید کی نماز ادا کرنے اور عید منانے کی اپیل کی۔آج یہاں جاری ایک مبارکبادی کے پیغام میں چیف منسٹر نے کہا کہ عید الاضحی کا تہوار سبھی کو مل کر رہنے اور سماجی ہم آہنگی قائم رکھنے کی تحریک دیتا ہے ۔

دلت اور پسماندہ طبقہ کا وزیر بنانا اپوزیشن کو راس نہیں آیا
یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان

لکھنؤ، 20 جولائی (یو این آئی) کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں پر منفی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا کر ملک میں آلودہ ماحول بنانا اور پارلیمنٹ کے اجلاس میں خلل ڈالنا اپوزیشن کے مذموم ارادے کو ظاہر کرتا ہے کہ انہیں دلت اور پسماندہ طبقات کے نمائندوں کو وزیر بنانا پسند نہیں ہے ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیگاسیس سافٹ ویئر کے حوالے سے اپوزیشن پارٹیں گزشتہ دو روز سے ملک کے اندر جس طرح کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس سے اپوزیشن کے بدنیتی ظاہر ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کا اہم اجلاس تھا۔ پارلیمنٹ کا یہ رواج رہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ذریعے نئے وزراء کوملک کے عوام سے متعارف کروائے جاتے ہیں۔ درج فہرست ذات و قبائل اور پسماندہ طبقون سے تعلق رکھنے والے وزراء بڑے پیمانے پر بنائے گئے ہیں جنھوں نے آزادی کے بعد کبھی قیادت نہیں سنبھالی۔ آج جب اس طبقے کو قیادت دی گئی اور وزیر اعظم نے اس طبقے کو آگے بڑھنے کا موقع دیا ۔ ان وزراء کا تعارف پارلیمنٹ کے آغاز سے پہلے کیا جانا اپوزیشن کو راس نہیں آیا۔