عید برائے سال2020منفرد مگر میرے لئے کافی اہم

,

   

ممبئی۔ٹیلی ویثرن کی اداکارہ سارہ خان نے کہاکہ اس سال عید کا جشن منفرد ہے مگر میرے لئے کافی اہم ہے
ٹیلی ویثرن اداکارہ سارا خان نے پہلی مرتبہ ”سپنا بابل کا بدائی“ سال2007میں سادھنا کا کردار ادا کیاتھا۔

انہو ں نے کہاکہ ”جشن کا احساس اور جب آپ سب خوش ہوتے ہیں‘ تمام پرجوش ہوتے ہیں‘ لطف اندواز ہونے کے خیالات آپ کو جشن سے نہیں روک سکتے۔

شائد اس کا طریقہ اور انداز الگ ہوسکتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران۔ہم کہیں نہیں جاسکتے اور نہ ہی کسی کو مدعوکرسکتے ہیں۔

مگر اپنے جذبات تو ایک دوسرے سے بانٹ سکتے ہیں۔

ہم ایک دوسرے سے اپنی موجودگی کا احساس بانٹ سکتے ہیں۔اس مرتبہ میں اپنی سارے کنبہ اور دنیا بھر کے دوستوں سے ملنے جارہی ہوں‘ مگر ویڈیو کال کے ذریعہ‘ مزے کی بات یہ ہے کہ بہت مختلف ہے یہ اور2020کی عید بھی دلچسپ یادیں چھوڑ کر جائے گی“

۔یہ پہلی عید ہے جس میں مجھے اپنے کپڑوں کی تلاش کرنا نہیں پڑا۔ لہذا میں وہی پہنوں گی جو میری الماری میں رکھے ہوئے ہیں۔

میں شیر خورمہ‘ دہی بڑے‘ بناؤں گی یقین یہ میٹھی عید ہے۔میں مظافیر بناؤں گی جو ایک روایتی ڈش ہے جو میری دادی بنایا کرتی تھیں“