غنڈہ گردی۔ بی جے پی رکن اسمبلی اور سینئر لیڈر کے بیٹے نے میونسپل کارپوریشن کے عہدیدار کی ’کرکٹ بیاٹ‘ سے کی پٹائی۔ ویڈیو

,

   

اندور۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجئے ورگیا کے بیٹے اور رکن اسمبلی آکاش وجئے ورگیا نے اپنے فرائض انجام دینے والے ایک سرکاری ملازم کی کرکٹ بیاٹ سے پیٹائی کی اور یہ واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا جس میں مدھیہ پردیش کے اندر میں دن کے اجالے میں بی جے پی کے رکن اسمبلی نے ایک سرکاری عہدیدار کے اوپر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیاہے۔

خبررساں ایجنسی اے این ائی کے مطابق مذکورہ میونسپل کارپوریشن افیسر علاقے میں غیر مجاز قبضوں کے خلاف مہم پر تھے‘ اسی دوران آکاش اپنے حامیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ کر افیسر کو کام کرنے سے روکتے ہوئے کرکٹ بیاٹ سے اس پر حملے کردیا۔

سوشیل میڈیا پر گشت کررہے ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ آکاش کس طرح اپنے حامیوں کے گھیر میں میونسپل افیسر کے ساتھ مارپیٹ کررہے ہیں۔ اپنی اس حرکت کی مدافعت میں آکاش نے کہاکہ وہ آگے بھی اس طرح کی حرکتیں کرتے رہیں گے۔

اے این ائی کے مطابق آکاش نے رپورٹرس سے کہاکہ ”یہ محض شروعات ہے‘ ہم اس بدعنوانی او رغنڈہ گردی کا خاتمہ کریں گے۔

درخواست‘ گذارش اور پھر دھنادھن ہمارے کام کرنے کا طریقہ ہوگا“۔

بعد ازاں آکاش وجئے ورگیا کو ایک سرکاری ملازم کے ساتھ مارپیٹ کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیاگیا جہاں پر عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرنے سے انکار کردیا۔