فلم اداکارہ ریحا چکرورتی کو فحش اور دھمکی آمیز

   

پیغامات بھیجنے والوں کے خلاف معاملہ درج
ممبئی، : ممبئی پولیس نے آج یہاں فلم اداکارہ ریحا چکرورتی کو مبینہ طور پر انسٹا گرام پر فحش اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کے معاملے میں انسٹاگرام کے دو اکاؤنٹ ہولڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔ 16 جولائی 2020 کو ریحا چکرورتی کو مبینہ طور پر فحش اور دھمکی آمیز پیغامات موصل ہوئے تھے جسکے بعد انہوں نے انسٹاگرام صارفین کی دھمکی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا اور صارفین کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کے لئے سائبر کرائم انڈیا کو ٹیگ کیا تھا۔ ریحا نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد تیار کئے گئے سوشل میڈیا بلاگ پر انھیں یہ دھمکیاں ملی ہیں۔سوشل میڈیا بلاگ پر ریحا نے لکھا ہے ‘‘مجھے سونے کی کان کھودنے والا کہا جاتا ہے ’’ میں خاموش رہی ۔ مجھے قاتل کہا جاتا ہے … میں خاموش رہی‘‘ لیکن میری خاموشی کایہ مطلب ہرگز نہیں کہ کوئی مجھے فحش پیغامات روانہ کرے میری عزت لوٹنے کی بات کرے یہ تمام باتیں اب ناقابل برداشت ہوگئی ہیں وغیرہ وغیرہ۔ریحا نے اس ضمن میں سائبر کرائم میں بھی شکایت کی تھی۔پہیلی مرتبہ خود کو سوشانت سنگھ کی معشوقہ کے طور پر سوشل میڈیا میں متعارف کروانے والی ریحا کی شکایت پر مہاراشٹر کی وزیر برائے خواتین فلاح بہبود یشومتی ٹھاکر نے بھی کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔