لبنان میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے ڈی این اے نمونوں کا حصول

   

بیروت: داخلی سیکورٹی فورسز کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے لبنان پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والوں کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈی این اے ٹسٹ کے مراکز میں آئیں جہاں ان کے پیاروں کی نعشیں اور جسمانی اعضا موجود ہیں تاکہ ان کے ڈی این اے نمونے لے کر میتوں کی شناخت کی جا سکے۔جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی مدد کے لیے اور نامعلوم شناخت کے لاپتہ افراد یا ان کے جسم کے اعضاء کی شناخت کے عمل کو آسان بنانے کے کے لیے لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ جوڈیشل پولیس سے منسلک مراکز میں جائیں تاکہ ڈی این اے ٹسٹ کرانے کے لیے ان کے ضروری نمونے حاصل کیے جا سکیں۔ایک ہفتے سے اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی کے آغاز کے بعد سے لبنان کے کئی علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے کر رہا ہے۔