لڑکی کی عصمت ریزی بھائی اور اس کے دوستوں نے کی

,

   

جئے پور۔ پولیس کے بموجب ضلع جئے پور کے منوہر پور علاقے میں ایک بھائی اور اس کے تین دوستوں نے ذہنی طور پر معذور اپنی بہن کی عصمت ریزی کی ہے۔

مذکورہ چار مشتبہ جن کی عمر19-21سال کے درمیان میں ہے 17مئی کے روز قریب کے جنگلاتی علاقے میں لڑکی کو لے گئے اور مبینہ طور پر اس کی عصمت لوٹی۔

انہوں نے پھر لڑکی کا گلا گھونٹ کر پولیس کے بموجب قریب کے نالے میں پھینک دیاتھا۔

ایس ایچ او منوہر پور رام سوروپ نے کہاکہ اگلے روز لڑکی کے باپ نے گمشدگی کی ایک شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تلاشی مہم شروع کردی تھی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ لڑکی کا بھائی بھی تلاش کرنے والی ٹیم کے ساتھ شامل تھا۔اسٹیشن ہاوز افیسر نے کہاکہ تفصیلات تحقیقات کے بعد پولیس کو ان چار مشتبہ لوگوں پر شبہ ہوا اور انہیں ہفتہ کے روز تحویل میں لے لیاہے