حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی ایس آر ٹی سی ) کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے کہا ہے کہ کارپوریشن نے ٹی ایس آر ٹی سی کے چیرمین باجی ریڈی گوردھن ریڈی کیلئے 37 لاکھ روپئے مالیت کی ایک کار خریدی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار کی جانب سے بھی کارپوریشن سے کہا جارہا ہے کہ ان کیلئے بھی ایک نئی کار خریدی جائے جیسی باجی ریڈی گوردھن کے لیے خریدی گئی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نہ صرف آر ٹی سی کے چیرمین باجی ریڈی گوردھن اور وزیر ٹرانسپورٹ اجئے کمار بلکہ بعض اعلیٰ عہدیدار بھی ان کیلئے نئی کارس کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ لیکن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر سجنار پرانی کار کا استعمال کررہے ہیں جو سابق آر ٹی سی چیرمین کی جانب سے استعمال کی گئی کاروں میں ایک ہے ۔ کارپوریشن نے باجی ریڈی گوردھن کیلئے ایک نئی کار خریدی حالانکہ 28 لاکھ روپئے کی پرانی کار ہے جسے سابق آر ٹی سی چیرمین ایس ستیہ نارائنا کیلئے خریدا گیا تھا ۔ کارپوریشن نے باجی ریڈی گوردھن کیلئے نئی کار اس لیے خریدی کیوں کہ انہوں نے کہا کہ وہ سابق چیرمین کی پرانی کار استعمال کرنا نہیں چاہتے ہیں ۔ اس دوران کارپوریشن کے اعلیٰ عہدیداروں نے فضول اخراجات کو کم کرنے کیلئے ڈپارٹمنٹس کے تمام ہیڈس کو ایک سرکیولر جاری کیا ۔ لیکن یہی اعلیٰ عہدیدار ان کی لگثرریز کیلئے پیسہ ضائع کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ہر ایک اس بات پر حیرت کررہے ہیں ۔ وزیر ٹرانسپورٹ اجئے کمار کے پاس فارچون کار کیوں ہے جسے حکومت کی جانب سے وزیر کے قافلہ کے ساتھ فراہم کیا جارہا ہے ۔ نئی کار کیلئے اجئے کمار کے مطالبہ پر ملازمین حیرت زدہ ہیں کیوں کہ وہ حکومت کا حصہ ہیں ۔ آر ٹی سی کے ایک کنڈکٹر نے کہا کہ وہ کارپوریشن کے تحفظ کیلئے سخت محنت کرتے ہیں لیکن اعلیٰ عہدیدار پیسہ کو ضائع کررہے ہیں ۔ انہوں نے تعجب کے ساتھ کہا کہ آیا وہ کارپوریشن کی مدد کیلئے عہدے حاصل کررہے ہیں یا اپنی خود غرضی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ۔ اگر اس طرح کے معاملات ہوں تو آر ٹی سی کی بقا کس طرح ہوسکتی ہے ۔۔