متاثرین ،پرگیہ ٹھاکر ودیگر کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

   

ممبئی: 9 ستمبر(ایجنسیز) 2008 مالیگاؤں بم دھماکہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے 6 اہل خانہ نے بامبے ہائیکورٹ کا رخ کیا اور خصوصی NIA عدالت کے اْس فیصلے کو چیلنج کیا جس میں بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر، لیفٹیننٹ کرنل پرساد پوروہت اور دیگر چھ ملزمین کو بری کر دیا گیا تھا۔اپیل کنندگان نثار احمد سید بلال اور دیگر پانچ نے اپنے وکیل متین شیخ کے ذریعے دائر عرضی میں مؤقف اختیار کیا کہ تفتیش کی خامیوں یا ناقص شواہد کی بنیاد پر ملزمین کو بری نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سازش ہمیشہ خفیہ طور پر رچی جاتی ہے، اس لیے براہ راست ثبوت دستیاب ہونا ممکن نہیں۔