حیدرآباد 5 مارچ۔(سیاست نیوز) بی آر ایس نے رکن پارلیمنٹ محبوب نگر مسٹر ایم سرینواس ریڈی کو دوبارہ اسی حلقہ سے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ۔ پارٹی نے اپنے 5 ویں امیدوار کا اعلان کردیا ہے۔بی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راؤ نے ایم سرینواس ریڈی کو دوبارہ امیدوار بنانے کا اعلان کیا جس کے ساتھ ہی بی آر ایس کے اب تک 5 امیدواروں کے نام منظر عام پر آچکے ہیں جن میں گذشتہ یوم جاری 4 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔بی آر ایس نے امیدواروں کی پہلی فہرست میں پداپلی ‘ کریم نگر‘ کھمم اور محبوب آباد کے امیدواروں کا اعلان کردیا تھا اور آج ایک امیدوار کا اعلان کیا گیا ۔ کے سی آر نے کانگریس امیدوار ومشی چندریڈی سیکریٹری کے خلاف ایم سرینواس ریڈی کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 3