محمدبن سلمان کی عالمی اقتصادی فورم کے صدر سے ملاقات

   

ریاض ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کل ریاض میں عالمی اقتصادی فورم ’’ڈیووس‘‘ کے صدر بورج برینڈ سے ملاقات کی۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ملاقات کے دوران اقتصادی پہلو سے عالمی اور علاقائی ترقی سے متعلق متعدد موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ویژن 2030 کے مطابق مملکت اور عالمی اقتصادی فورم کے درمیان شراکت داری کے مواقع پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف اور سعودی ولیعہد کے نجی بیورو کے ڈائریکٹر بدر العساکر موجود تھے۔