مدرسہ مصباح الھدی کاماریڈی میں رسم پرچم کشائی

   

کاماریڈی۔15۔ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیت علماء ضلع کاماریڈی کے زیرِ اہتمام مدرسہ مصباح الہدیٰ، مسجدِ نور، کاماریڈی میں یومِ آزادیِ ہند کا عظیم الشان جشن منایا گیا۔ محمد عبدالواجد علی، رکنِ بلدیہ کاماریڈی نے رسمِ پرچم کشائی انجام دی۔اس موقع پر صدر جمعیت علماء ضلع کاماریڈی حافظ محمد فہیم الدین منیری نے آزادیِ وطن کی خاطر اکابرین، بالخصوص شیخ الہند حضرت مولانا محمود الحسن رحمہ اللہ، شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمہ اللہ اور دیگر اکابرین کی قربانیوں کو یاد دیا الحاج مقیم الدین، صدر مسجدِ نور نے جشنِ آزادیِ ہند کی مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر حافظ مشتاق احمد، حافظ محمد یوسف، نائب صدر جمعیت علماء کے علاوہ کاماریڈی کے نوجوانوں اور طلبہ نے شرکت کی۔محمد فیروز الدین، پریس سیکریٹری جمعیت علماء کاماریڈی و اساتذ? مدرسہ نے مہمانوں کا استقبال کیا، جبکہ حافظ محمد عبدالواجد حلیمی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔