مراقش میں بس الٹ گئی 13 افراد ہلاک

   

رباط ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مراقش کے شہر باب مرذوقہ میں ایک بس کے پلٹنے سے 13 افراد کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت رباط سے 300 کیلو میٹر مشرق میں مذکورہ شہر کے قریب تاجہ اور فائز شہروں کو جوڑنے والے ہائی وے پر اتوار کو ایک بس کے پلٹ جانے سے 13 افراد کی موت ہوگئی اور کم سے کم 39 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں زخمیوں کو تاجہ کے ایک ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔