مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

   

حیدرآباد۔/20 اپریل، ( پریس نوٹ ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہِ شوال المکرم 1444 21 اپریل جمعہ، 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ ، زیر نگرانی مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ ‘ جامعہ نظامیہ و معزز رکن صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا۔ معزز اراکین کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ عوام سے خواہش کی گئی کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون 24603597 پر 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد نمبرات 24576832 ، 24513246 ، 24521088 پر یا موبائیل نمبرات 9391964951 ، 9866112393 ، 900000138 ، 9885151354 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے۔ رویت ہلال کمیٹی نے معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو۔