مسلح افواج کے سربراہ کی نیٹو فوجی کمیٹی اجلاس میں شرکت

   

انقرہ : ترکیہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل متین گْرآق نے 13 تا 15 ستمبر 2024 کو رکن ممالک کی شرکت سے جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں منعقدہ نیٹو عسکری کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دائرہ کار میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل متین گْر آق نے اسپین مسلح افواج کے سربراہ ایڈمرل تھیوڈورو لوپز کالڈیرون، ہالینڈ مسلح افواج کے سربراہ جنرل اونو ایکلشیم، امریکہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل چارلس کیو۔بروان جے آر اور پولینڈ مسلح افواج کے سربراہ جنرل ویسلاو کوکولا کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کئے ہیں۔