لکھنو: این ڈی ٹی وی کے مشہور اینکر و صحافی کمال خان کا انتقال ہوگیا ۔ ان کے انتقال پر پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ مشہور صحافی و اینکر رویش کمار نے اس موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کمال خان کے اچانک انتقال پر ہم لوگ حیرت زدہ ہیں ۔ ان کے بارے میں بہت کچھ کہا جاسکتا ہے لیکن اس وقت دل اتنا غمزدہ ہے کہ صحافی برادری کوئی بیان دینے کے موقف میں نہیں ہے ۔ اُن کی تدفین لکھنو کے عیش باغ قبرستان میں عمل میں آئی ۔